ابنا: دمشق کے کفر سوسہ علاقے ميں عوام نے ريلي نکال کے دمشق حکومت کے ساتھ يک جہتي کا اعلان کيا -عوام نے اسي کے ساتھ دہشتگردوں کے خلاف فوج کے ملک گير آپريشن کي حمايت کا بھي اعلان کيا -دمشق کے مضافات ميں واقع شہر النبک ميں بھي عوام نے ريلي نکال کے صدر بشار اسد کي حمايت کا اعلان کيا.شام کے عوام نے اسي کے ساتھ اپنے ملک کي، خودمختاري اور ارضي سالميت کے تحفظ کے لئے مکمل آمادگي کا اعلان بھي کيا-اسي طرح کي ريلياں شہر حلب اور شام کے ديگر شہروں ميں بھي نکالي گئيں - ان ريليوں ميں شام کے عوام نے عالمي برادري سے مطالبہ کيا کہ دہشتگردي کے خلاف جنگ ميں ان کي حمايت کي جائے -يہ ايسي حالت ميں ہے کہ دہشتگرد گروہوں کے خلاف شام کي فوج کا ملک گير آپريشن بھي جاري ہے -حلب اور صوبہ دمشق کے مختلف علاقوں ميں فوج کے آپريشن ميں بہت سے دہشتگردوں کے مارے جانے کي خبر ہے.شام کے فوجيوں نے اسي طرح شہر حمص کے مختلف علاقوں پر دہشتگردوں کے حملوں کو ناکام بناديا ہے-حمص ميں بھي شام کي فوج نے دہشتگردوں کو بھاري جاني اور مالي نقصان پہنچايا ہے. اس رپورٹ کے مطابق صوبہ حمص کے علاقے تلکلخ ميں فوج نے دہشتگردوں کے ايک مرکز کو تباہ کرديا ہے.
.......
/169